شیو پرتاپ شکلا تلنگانہ کے نئے گورنر ‘ جشنو دیو ورما مہاراشٹرا کے نئے گورنر مقرر

   

حیدرآباد 5 ۔ مارچ (سیاست نیوز) صدر جمہوریہ ہند شریمتی دروپدی مرمو نے چند ریاستوں کے گورنر کے تبادلے عمل میں لائے ہیں اور نئی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ گورنر ہماچل پردیش شیوپرتاپ شکلا کو تلنگانہ کا نیا گورنر نامزد کیا ہے جبکہ تلنگانہ گورنر جشنو دیو ورما کو مہاراشٹرا کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح مسرٹ نند کشور یادو کو گورنر ناگالینڈ مقرر کیا گیا ہے جبکہ گورنر ٹاملناڈو آر این روی کو مغربی بنگال کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے ۔ لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) سید عطاء حسنین کو گورنر بہار مقرر کیا گیا ہے ۔ گورنر مغربی بنگال ڈاکٹر سی وی آنندا بوس کا استعفی منظور کرتے ہوئے آر این روی کو بنگال کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے ۔