صاحب استطاعت پر ایک مرتبہ حج کی ادائیگی لازمی

   

ظہیرآباد میں حج تربیتی کیمپ ، ڈاکٹر رفیع الدین فاروقی و دیگر کا خطاب

ظہیرآباد ۔ جماعت سلامی ہند ظہیرآباد شعبہ اسلامی معاشرہ کے زیر اہتمام تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی سے منتخب ضلع سنگاریڈی کے عازمین حج مرد و خواتین کیلئے ایک نصف یومی حج تربیتی کیمپ بتاریخ 29 مئی بروز اتوار اسلامک سنٹر لطیف الدین غوری منعقد ہوا ۔جس میں خصوصی مہمان مقرر ڈاکٹر محمد رفیع الدین فاوقی اسلامک اسکالر حیدرآباد نے مناسک حج و عمرہ کو بہت ہی واضح انداز میں کیا ۔ اور کہا کہ ہر صاحب اسطاعت اپنی زندگی میں لازماً ایک مرتبہ فریضہ حج حلال کمائی سے ادا کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حج کے ذریعہ سے توحید پرستی ، تقوی و پرہیزگاری، ایثار و قربانی ، اتحاد عالم اسلامی اور پوری زندگی میں تبدیلی آتی ہے اور زیارات مدینہ منورہ پر لکچر جاری رکھتے ہوئے خطبہ حجتہ الوداع کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ مساوات انسانی اخوت اسلامی جاہلیت کی خرافت کا خاتمہ حقوق الزوجین معاملالت وصیت جذرنا اعتصام القران کی ہدایت صحابہ سے گواہی کا پھر اللہ کو گواہ بناکر شہادت کی ذمہ داری سونپی اب یہ ذمہ داری امت مسلمہ کے سپرد کی گئی ہے ۔ اعزازی مہمانان جناب سید عزیز الدین قادری صدر حج کمیٹی ضلع سنگاریڈی ، جناب محمد یوسف سابق رکن حج کمیٹی اے پی ، جناب محمد عبدالستار خادم نے بھی خطاب کیا اور بعد لکچر سوال و جواب سیشن بھی رہا ۔ اس اجتماع کا آغاز محمد عدنان ممبر ایس آئی او کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا ۔ افتتاحی کلمات سکریٹری اسلامک معاشرہ الحاج محمد قیصر غوری نے پیش کیا ۔ نظامت و اظہار تشکر معاون امیر مقامی محمد معین الدین نے انجام دیا ۔ تمام شرکاء کیلئے ظہرانہ کا معقول انتظام کیا گیا ۔