صاف صفائی کے قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے : جی ایچ ایم سی

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : شہریوں کی جانب سے صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے کو یقینی بنانے کی کوششوں کے درمیان گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے آج فیصلہ کیا کہ شہر میں عام مقامات پر غیر قانونی طور پر تعمیری بلڈنگ میٹریل ، کچرا اور غیر قانونی بیانروں کو آوایزں کرتے ہوئے کی گئی خلاف ورزیوں کے لیے بھاری جرمانے عائد کئے جائیں ۔ جی ایچ ایم سی مئیر بی رام موہن نے کہا کہ ای چالان جاری کئے جائیں گے ۔ عصری ٹکنالوجی کا استعال کرتے ہوئے از خود ہی چالانس تیار کر کے انہیں خاطی شہریوں کے لیے جاری کئے جائیں گے ۔ اس عمل میں رشوت ستانی کا کوئی موقع نہیں ملے گا ۔ شہریوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ غیر ضروری ہے لیکن شہریوں میں صاف صفائی کی عادت ڈالنے کے لیے یہ سخت کارروائی ناگزیر تھی ۔۔