پٹنہ : آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے اپنی پارٹی کے ورکرس اور حامیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ووٹوں کی گنتی کے دن صبر و تحمل سے کام لیں ۔ ڈسپلن کا مظاہرہ کریں ۔ /10 نومبر کو انتخابی نتائج جو کچھ بھی آئیں انہیں قبول کرنا چاہئیے ۔ سادگی کے ساتھ خیرسگالی کا جذبہ رکھتے ہوئے خوشی منائی جائے ۔ آتشبازی نہ کریں اور خوشی میں فائرنگ بھی نہ کی جائے ۔ سامنے والوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے ۔