صحافیوں میں ماسک اور سینٹائزرس کی تقسیم

   

محبوب نگر ۔ مستقر محبوب نگر کے خانگی دواخانوں کے زیر اہتمام صحافیوں میں ماسک اور سینٹائزر کی تقسیم قابل ستائش ہے ۔ ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے آج آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز کے احاطہ میں پرائیویٹ ہاسپٹلس کے زیر اہتمام صحافیوں میں ماسک اور سینٹائزر کی تقسیم کے ومقع پر ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے دوران اپنے کوجان جوکھم میں ڈال کر صحافیوں نے عوام کو حالات سے باخبر رکھا ۔ لہذا ان کی صحت کی ذمہ داری بھی ہم سب پر عائد ہوتی ہے ۔ اس موقع پر سشتر ہاسپٹل کے ڈاکٹر مدھوسدن ریڈی نہاسن شائن ہاسپٹل کے ڈاکٹر وجے کانت ملکہ ہاسپٹل کے مہیش بابو ، انیل سرجیکل ہاسپٹل کے ڈاکٹر انیل وکاری ، میناکشی ہاسپٹل کے ڈاکٹر رام موہن ڈاکٹر سیموئیل ، میونسپل چیرمین نرسمہلو و دیگر موجود تھے ۔