صحافیوں کی فلاح کیلئے ایم پی سنجے سیٹھ کیانوراگ ٹھاکر سے ملاقات

   

رانچی : جھارکھنڈ کے رانچی کے ایم پی سنجے سیٹھ نے نئی دہلی میں اطلاعات و نشریات ، کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران ایم پی نے انہیں ایم پی کلچرل فیسٹول میں شرکت کی دعوت دی۔ رانچی سمیت جھارکھنڈ کے مختلف مقامات سے متعلق ایک میمورنڈم سونپا۔ آج مرکزی وزیر کو دیے گئے میمورنڈم میں رکن پارلیمنٹ نے ڈی ڈی جھارکھنڈ، کھیل گاؤں سمیت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں بھی بات کی۔ لیکن اس سے پوری طرح استفادہ نہیں کیا جا رہا۔ یہاں سنٹرل اسپورٹس یونیورسٹی کھولنے کے منصوبے پر کام ہونا چاہیے ۔ اس کے ساتھ یہاں قومی سطح کا تربیتی کیمپ بھی منعقد کیا جائے ۔ اس سے ملک بھر کے کھلاڑی ایک دوسرے سے جڑ سکیں گے ۔ایک میمورنڈم کے ذریعہ، رکن پارلیمنٹ نے زور دیا کہ جھارکھنڈ دوردرشن، آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران، مجاہد ین آزادی ، بہادر شہیدوں اور سماجی شعبے میں اہم خدمات انجام دینے والی شخصیات کی زندگیوں کا اسکرپٹ علاقائی زبانوں میں ٹیلی کاسٹ کرے ۔ تاکہ لوگ اپنی ریاست کی عظیم شخصیات کی بہادری کی داستانوں سے واقف ہو سکیں۔