جرنلسٹس یونینوں کا ضلعی سطحی کا اجلاس ، صحافیوں کو تہنیت
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ اور انڈین جرنلسٹ یونین کی جانب سے ضلع رنگاریڈی میں ضلع سطح پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں دیولا پلی امر آئی جے یو سابق صدر اور میر وارحت علی ٹی یو ڈبلیو جے ریاستی صدر اور کے سریکانت ریڈی ضلع صدر نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے سینئیر صحافیوں کو ان کی خدمات پر تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر کارتک ریڈی بی آر ایس لیڈر نے صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ۔ کارتک ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس حکومت اقتدار پر آنے کے بعد ہی صحافیوں کو مکانات دئیے جائیں گے ۔ کانگریس حکومت نے صحافیوں کے ساتھ بھی نا انصافی کرنے کا الزام عائد کیا ۔ کارتک ریڈی نے صحافیوں کیلئے 3 لاکھ روپئے کے انشورنس فراہم کرنے کا اعلان کیا جس پر صحافیوں کی جانب سے اظہار تشکر کیا گیا ۔۔ ش