صحت مند سدی پیٹ کی تشکیل کے لیے حکمت عملی تیار کریں

   

Ferty9 Clinic

اراکین بلدیہ و عہدیداروں کے اجلاس سے وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کا خطاب

سدی پیٹ ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر فینانس کی ہریش راؤ نے مختلف پروگرامس میں حصہ لیتے ہوئے سدی پیٹ میں مصروف ترین دن گذارا ۔ اس طرح انہوں نے سدی پیٹ رورل منڈل موضع ارکوڈ میں کچرے کی نکاسی کے لیے ٹرالی اور گھر گھر کچرا نکاسی باسکٹ تقسیم پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے قومی سطح پر معیاری گرام پنچایت کی حیثیت سے دوسری مرتبہ ارکوڈ موضع کو ایوارڈ ملنے پر دیہات کی عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ اور کہا کہ اس دیہات کی عوام میں شعور اور جدوجہد سے ارکوڈ دیہات کو قومی سطح پر پہچان ملی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے اس دیہات کو سوچھ دیہات اور صحت مند دیہات کا اعلان کریں گے ۔ اس دیہات میں کبھی پلاسٹک کا استعمال نہ کرنے کا عہد کریں گے ۔ موریوں میں صرف بارش کے پانی کا ہی بہاؤ کریں گے اور گندے پانی اور کیچڑ سے موریوں کو صاف رکھا جائے ۔ ہریش راؤ نے گاندھی جینتی سے پلاسٹک کو روکنے اور مٹن اور چکن کی خریداری کے لیے اسٹیل کے ڈبوں کو استعمال کرنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے دیہات میں کسی بھی غریب شخص کے فوت ہونے پر گرام پنچایت فنڈ سے آخری رسومات کے لیے دس ہزار دینے کے لیے کہا ۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ دسہرہ تعطیلات کے بعد اس ارکوڈ دیہات کے اسکولس میں مفت میں کھانا او فری ٹیوشن پڑھانے کے لیے کہا ۔ اس طرح ہریش راؤ نے اس دیہات کی عوام کو صاف صفائی اور سوچھ پلاسٹک کا عہد دلوایا اور ہر گھر کے سامنے پانی کے تحفظ کے لیے گڑھے بنانے کے لیے بھی کہا ۔ بعد ازاں وزیر فینانس ہریش راؤ نے سدی پیٹ بلدیہ دفتر میں اراکین بلدیہ ، صدر نشین بلدیہ اور عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے سدی پیٹ میں انڈر گراونڈ ڈرینج تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور جلد از جلد ہر گھر ، UGD کنکشن دینے کے لیے اراکین بلدیہ کو ذمہ داری دی ۔ اس طرح صحت مند سدی پیٹ بنانے میں اراکین بلدیہ کو دلچسپی لینے کے لیے کہا ۔ اس طرح ہوٹلوں اور غذائی اجزاء اشیاء فروخت کرنے والے کاروباریوں کو 20 نکاتی فارمولے پر عمل کرنے کے لیے کہا ۔ اس طرح پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ اس پروگرام میں شعور بیداری کروائی ۔۔