٭ صدر افغانستان اشرف غنی اور ان کی اہلیہ کی کورونا وائرس ٹسٹ کے نتائج منفی آئیں ہیں ۔ جس کے بعد صدارتی حکومتی حلقوں میں راحت کی سانس لی گئی ۔ صدر غنی کے ترجمان صادق صدیقی نے بتایا کہ صدر محترم مکمل طور پر صحت مند ہیں اور کورونا وائرس کے خلاف ملک بھر میں کئے جارہے اقدامات کی رہنمائی کررہے ہیں ۔ قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا تھا کہ صدارتی محل کے تقریباً 20 اسٹاف میں کورونا وائرس کے مثبت علامات پائے گئے ہیں ۔ جب کہ صدارتی محل کے دیگر درجنوں انتظامی عہدیدار بھی مذکورہ وائرس سے انفیکٹیڈ پائے گئے تھے ۔