صدرجمہوریہ کو چار ممالک کے سفیروں کے دستاویزات پیش

   

نئی دہلی ۔ 28 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) چار ممالک کے سفیروں بشمول چین نے اپنے دستاویزات تقرر صدرجمہوریہ ہند رامناتھ کووند کو چہارشنبہ کے دن پیش کئے ۔ سفیر چین سُن وی ڈانگ ، جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر جوئیل سبوسیسو نوڈا بیلے ، سفیر صومالیہ فدوما عبداللہی محمد اورسفر یونان ڈی کیوٹوز شامل تھے ۔ چینی سفارتکار یو ژاؤ بوئی کے جانشین ہوں گے وہ قبل ازیں چین کے سفیر برائے پاکستان کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور ایس جئے شنکر کی بحیثیت ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل میعاد کے دوران بھی کارکرد تھے ۔