صدرجمہوریہ 13 جولائی کو تین روزہ دورے پر راجستھان آئیں گی

   

جے پور : صدر دروپدی مرمو 13 جولائی کو تین روزہ دورے پر راجستھان آئیں گی۔ریاستی چیف سکریٹری اوشا شرما نے جمعہ کو سرکاری سکریٹریٹ میں متعلقہ محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ محترمہ مرمو کے 13 سے 15 جولائی کے مجوزہ دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں میٹنگ کی۔ اس دوران محترمہ شرما نے تمام محکموں کو باہمی تال میل کے ساتھ ضروری تیاریوں کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ ساتھ پروٹوکول کی مکمل پابندی کی جائے ۔ اس سلسلے میں راشٹرپتی بھون سے ملنے والی ہدایات پر صد فیصد عمل درآمد کیا جانا چاہیے ۔مجوزہ دورے کے پیش نظر چیف سکریٹری نے میڈیکل سیکورٹی سسٹم، روٹ اور دیگر تمام تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔پرنسپل گورنمنٹ سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن دنیش کمار نے کہا کہ جے پور اور سیکر ضلع میں کھاٹوشیام جی مندر کے لیے صدر کا پروگرام اس مدت کے دوران تجویز کیا گیا ہے ۔میٹنگ میں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس امیش مشرا اور دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔