حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم نے کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند سے ملاقات کی اور کمشنر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ امن و ضبط کی برقراری میں تلنگانہ پولیس ملک بھر میں اپنی منفرد شناخت رکھتی ہے۔ حیدرآباد میں عید اور تہواروں کے موقع پر پولیس نے موثر انتظامات کے ذریعہ امن و امان اور بھائی چارگی کو برقرار رکھا۔ محمد سلیم نے کمشنر پولیس سے اپیل کی کہ اوقافی جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کی برخواستگی کے سلسلہ میں وقف عہدیداروں کو پروٹیکشن فراہم کریں اور غیر مجاز قابضین کے خلاف کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کو ہدایت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے تعاون کے بغیر ناجائز قبضوں کی برخواستگی ممکن نہیں ہے۔ کمشنر پولیس سی وی آنند نے پولیس کی جانب سے ممکنہ تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اس سلسلہ میں ماتحت عہدیداروں کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔ر