انقرہ : صدر رجب طیب اردغان آج سے تین روزہ دورہ افریقہ کا اغاز کر رہے ہیں۔ صدر کونگو،سینیگال اور گینی بساو کے ان دوروں کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔اردغان دورہ سینیگال کے دوران ڈاکار میں ایک ترک فرم کی جانب سے تعمیر کردہ پچاس ہزار افراد کی گنجائش کے حامل ڈاکار اولمپک اسٹیڈیئم کا افتتاح کریں گے جس میں سینیگال کے صدر میکی سالی اور دیگر اعلی حکام بھی شریک ہونگے،علاوہ ازیں،ڈاکار میں ترک سفارت خانے کی نئی عمارت کا افتتاح بھی صدر ایردوان کو ہاتھوں ہوگا۔کانگو،سینیگال اور گینی بساو کے ان دوروں کے دوران دو طرفہ تجارتی حجم کے لیے متعین کر دہ اہداف میں اضافے اور ترکی کی خطے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھی بعض اقدامات کیے جائیں گے۔