الجیریا ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : الجیریا کے وزیراعظم نے کہا کہ 82 سالہ صدر عبدالعزیز بوطلفیکا اس سال کے انتخابات میں پانچویں میعاد کے لیے امیدوار ہوں گے ۔ آنے والے دنوں میں وہ الجیریائی عوام کی جانب سے منتخب ہوں گے ۔ وزیراعظم احمد اوہایہ نے کہا کہ ان کا مضبوط ایقان ہے کہ صدر بوطلفیکا شمالی افریقی ملک میں 18 اپریل کے انتخابات میں کامیاب ہوں گے ۔ تجزیہ کاروں نے ان کی کامیابی سے متعلق قیاس آرائی کی ہے ۔۔