صدر امریکہ نے عالمی عدالت انصاف کو ‘غیر قانونی قرار دیا

   

واشنگٹن۔14اپریل (سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف کو غیرقانونی عدالت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ آئی سی سی” میں کسی امریکی، اسرائیلی یا دوسرے اتحادی کے ٹرائل کی کوشش کا فوری اور سخت ردعمل سامنے آئے گا۔ ایک طرف امریکی صدر نے عالمی فوج داری عدالت کو غیر آئینی قرار دیا اور دوسری طرف افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی درخواست مسترد کرنے پر عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔ صدر ٹرمپ نے افغانستان میں جنگی جرائم سے متعلق درخواست مسترد ہونے کو امریکہ کی فتح قرار دیا ہے۔