ممبئی ۔ 23فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائد دیویندر فڈنویز نے صدر این سی پی شردپوار پر تنقید کی کیونکہ وہ بابری مسجد کی تعمیر ایودھیا میں کرنے کیلئے ایک ٹرسٹ قائم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جب کہ مہاراشٹرا کی اسمبلی میں کل بجٹ پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بابرمغل خاندان کا پہلا شہنشاہ تھا جس نے ہندوستان میں دراندازی کی تھی ۔وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ این سی پی کے صدر شرد پوار کو کسی درانداز کے نام سے موسوم مسجد کی تعمیر سے کیا دلچسپی ہے جو وہ مہاراشٹرا اسمبلی میں اس سلسلہ میں قرارداد منظور کرواناچاہتے ہیں ۔