صدر ترکی طیب اردغان کا آج سے دورہ امارات

   

انقرہ : ترکی کے صدر طیب رجب اردغان تقریباً ایک دہا بعد پیر سے متحدہ عرب امارات کا دورہ کررہے ہیں ۔ اپنے دو روزہ دورہ کے دوران توقع ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ دوبئی ایکسپو 2020 ء کا بھی مشاہدہ کریں گے ۔ متحدہ عرب امارات جی سی سی ممالک میں ترکی کا سرفہرست تجارتی شراکت دار ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت 2020 ء میں 8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ۔ اردغان کا کہنا ہے کہ ان کے دورے کے نتیجے میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا ۔ صدر اردغان نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان کے دورہ سے دو طرفہ تعلقات اور تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔ صدر نے کہا کہ ترکی اور عرب امارات خطہ میں امن و تعاون اور خوش حالی کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کا باعث بنیں گے جو کہ عالمی سطح پر سلامتی کیلیے بھی مفید ہونگے۔ ترکی اور امارات کے درمیان توانائی، صحت، زراعت، لاجسٹک اور آبی و غذائی شعبوں میں تعاون کو تقویت ملے گی۔