حیدرآباد۔/4 جولائی، ( سیاست نیوز) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی حیدرآباد آمد پر ان کا حکیم پیٹ ایرفورس اسٹیشن پر حکومت کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن، ریاستی وزراء سرینواس یادو، سی ایچ ملا ریڈی، سبیتا اندرا ریڈی، ستیہ وتی راٹھور، محمد محمود علی، رکن راجیہ سبھا جے سنتوش کمار، ارکان اسمبلی جیون ریڈی، کے وینکٹیش، ارکان کونسل پی راجیشور ریڈی، نوین، ایس راجو، میئر حیدرآباد جی وجیہ لکشمی، چیف سکریٹری شانتی کماری، ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار، کمشنر سائبرآباد اسٹیفن رویندرا ، کلکٹر میڑچل اور دیگر عہدیداروں نے استقبال کیا۔ مرکزی وزیر سیاحت وکلچر جی کشن ریڈی، رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر لکشمن اور بی جے پی کے دیگر قائدین بھی صدر جمہوریہ کے استقبال کیلئے موجود تھے۔ گورنر، چیف منسٹر اور مرکزی وزیر نے صدر جمہوریہ کی شال پوشی کی۔ ریاستی وزیر ستیہ وتی راٹھور اور چیف سکریٹری شانتی کماری نے بھی صدر جمہوریہ کو تہنیت پیش کی۔ صدر جمہوریہ مجاہد آزادی الوری سیتا راما راجو کی 135 ویں جینتی تقاریب کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے حیدرآباد پہنچیں۔ر