صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی حیدرآباد آمد

   

گورنر جشنو دیو ورما ، چیف منسٹر ریونت ریڈی اور اہم شخصیتوں نے استقبال کیا
حیدرآباد ۔ 21۔نومبر (سیاست نیوز) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا آج حیدرآباد پہنچنے پر بیگم پیٹ ایرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ سرمائی چھٹیوں میں قیام کیلئے صدر جمہوریہ حیدرآباد پہنچیں۔ ایرپورٹ پر گورنر جشنو دیو ورما ، چیف منسٹر ریونت ریڈی ، مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر ، میئر حیدرآباد جی وجیہ لکشمی ، چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ ، ڈائرکٹر جنرل پولیس شیودھر ریڈی ، کلکٹر حیدرآباد داسری ہری چندنا اور کمشنر پولیس حیدرآباد وی سی سجنار نے صدر جمہوریہ کا استقبال کیا۔ چیف منسٹر اور مرکزی وزیر نے صدر جمہوریہ کو شال اور گلدستہ پیش کیا۔ ایرپورٹ سے صدر جمہوریہ راج بھون پہنچیں۔ انہوں نے راشٹرپتی نیلائم میں بھارتیہ کلا مہا اتسو 2025 میں حصہ لیا۔ صدر جمہوریہ راج بھون میں قیام کے بعد کل 22 نومبر کو آندھراپردیش کے پٹاپرتی روانہ ہوں گی۔1