صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کی 13 فروری کو حیدرآباد آمد

   

حیدرآباد10 فروری (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کے 13 فروری کو دورہ مچنتل کے انتظامات کے سلسلہ میں مختلف محکمہ جات کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ باہم تال میل سے صدر جمہوریہ کے دورہ میں نقائص سے پاک اور محفوظ انتظامات کو یقینی بنائیں۔ آر اینڈ بی عہدیدار سے کہا گیا کہ وہ مچنتل کے اطراف سڑکوں کی تعمیر و مرمت انجام دیں اور صدر جمہوریہ کی آمد کے موقع پر ٹریفک کو روکنے کیلئے بیریکٹس نصب کئے جائیں۔ محکمہ برقی کو 24 گھنٹے بلا وقفہ برقی کی سربراہی اور محکمہ صحت کو خصوصی میڈیکل ٹیموں کی تعیناتی کی ہدایت دی گئی ۔ پروٹوکول کے مطابق تمام محکمہ جات کو انتظام کرنے ہونگے۔ محکمہ جات کو باہم تال میل کے ذریعہ انتظامات کا مشورہ دیا گیا ۔ اجلاس میں اسپیشل چیف سکریٹری برقی سنیل شرما ، پرنسپل سکریٹری ہوم روی گپتا ، پرنسپل سکریٹری جی اے ڈی وکاس راج ، پرنسپل سکریٹری ہیلت مرتضی علی رضوی ، پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند و دیگر نے شرکت کی۔ ر