نئی دہلی :وقف بل قانون بن گیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے وقف (ترمیمی) بل 2025 کو منظوری دی ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تقریباً27گھنٹوں تک گرما گرم بحث کے بعد اس بل کو منظور کیا گیا۔ متنازعہ بل کو قانون سازی اور منظوری کیلئے صدر جمہوریہ مرمو سے رجوع کیا گیا جس کو انہوں نے منظوری دے دی۔راجیہ سبھا نے تقریباً 17 گھنٹے کی بحث کے بعد جمعہ کے اوائل میں بل کو حق میں 128 اور مخالفت میں 95 ووٹوں سے منظوری دے دی۔ لوک سبھا نے اس ہفتے کے شروع میں 13 گھنٹے کی میراتھن بحث کے بعد بل پاس کیا تھا۔اپوزیشن کی جانب سے اس بل کی شدید مخالفت کی گئی ہے۔