صدر سری لنکا کے گھر پر احتجاج

   

کولمبو : معاشی بحران کا شکار سری لنکا کی عوام نے آج رات دیر گئے صدر سری لنکا کے گھر کے قریب شدید احتجاج کیا جہاں پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوگئی ۔ برہم عوام نے ایک بس کو بھی آگ لگادی ۔ عوام کا صدر سے مطالبہ ہے کہ وہ بحران کی اس صورتحال پر مداخلت کریں ۔ عوام کو گزشتہ کئی ہفتوں سے غذا ، ضروری اشیاء ، فیول اور گیاس وغیرہ کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔