صدر ٹرمپ نے ایمی بیرٹ کو سپریم کورٹ کی جج نامزد کیا

,

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شکاگو کی ساتویں سرکٹ کورٹ آف اپیل کی جج ایمی کونی بیرٹ کو سپریم کورٹ کی خالی نشست پر جج نامزد کر دیا ہے۔ یہ نشست چند روز قبل جج جسٹس روتھ بیڈر گنزبرگ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔صدر ٹرمپ نے کل وائٹ ہاؤس میں بیرٹ کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عہدے کے لیے مکمل قابلیت رکھنے والی ذہین خاتون ہیں۔صدر نے کہا کہ وہ اْمید کرتے ہیں کہ بیرٹ کی نامزدگی کو با آسانی سینیٹ سے منظوری مل جائے گی۔ اْنہوں نے میڈیا اور قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ بیرٹ پر ذاتی حملوں سے گریز کریں۔ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈیمو کریٹس کے لیے بیرٹ کی نامزدگی کی مخالفت کرنا بہت مشکل ہو گا کہ کیوں کہ وہ ایک باصلاحیت اور قابل خاتون ہیں۔حالیہ سروے کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت اور بیشتر قانون ساز چاہتے تھے کہ اس سال ہونے والے صدارتی انتخابات کا فاتح اس خالی نشست پر نامزدگی کا اعلان کرے۔ میڈیا کی جانب سے اس سلسلے میں کیے گئے ایک سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایمی کو زیادہ نہیں جانتے ہیں۔” صدر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ الیکشن سے قبل ہی اس نامزدگی کو منظوری مل جائے گی۔قبل ازیں وائٹ ہاؤس کے چیفآف اسٹاف مارک میڈوز نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ بیرٹ کے نام کی منظوری سے متعلق ٹائم لائن کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔اْنہوں نے کہا کہ اس نامزدگی کی منظوری کے لیے سینیٹرز کو وقت درکار ہو گا اس پر بحث ہو گی۔ لیکن اس کے باوجود وہ اْمید کرتے ہیں کہ سینیٹرز اْن کی قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس عمل کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔مارک میڈوز نے کہا کہ اگر سینیٹرز نے سرعت کے ساتھ عمل کو آگے بڑھایا تو اْمید ہے کہ یکم نومبر سے قبل سینیٹ سے بیرٹ کے نام کی منظوری مل جائے گی۔