واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ انتقال کر گئے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق 71 سالہ رابرٹ ٹرمپ نیویارک کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ہفتہ کی شب وہ دم توڑ گئے۔ مریکی صدر نے اپنے چھوٹے بھائی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رابرٹ صرف ان کے بھائی ہی نہیں بلکہ ایک بہترین دوست بھی تھے۔ صدر ٹرمپ نے رابرٹ سے جمعہ کے روز ہسپتال میں ہی ملاقات کی تھی۔ رابرٹ ٹرمپ کے مرض کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔