صدر کوسوا ہاشم تحسی جنگی جرائم الزامات کے پیش نظر مستعفی

,

   

ہیگ: صدر کوسوا ہاشم تحسی نے جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے سے قبل ہی آج استعفیٰ دیدیا ہے۔ ان پر ہیگ میں خصوصی عدالت میں انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے مقدمات چل رہے ہیں۔ یہ الزامات کوسوا کی جنگ کے قبل کی تاریخ کے ہیں۔ کوسوا نے 1990ء کے اواخر میں سربیائی حکومت سے آزادی کیلئے جنگ کی تھی۔ ہاشم نے جنگ کے دوران کوسوا لبریشن آرمی گوریلا گروپ کے کمانڈر کی حیثیت سے خدمت انجام دی ہے۔ واضح رہیکہ سربیا اور کوسوا کے درمیان بڑے پیمانے پر جنگ چھڑ گئی تھی جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔