نئی دہلی : صدرجمہوریہ رامناتھ کووند کرناٹک اور آندھراپردیش کا 4 سے 7 فبروری تک دورہ کریں گے۔ چہارشنبہ کو سرکاری پیام میں بتایا گیا کہ صدر کووند جمعرات کی شام بنگلورو کیلئے روانہ ہوں گے، جہاں 5 فبروری کو وہ ایرو انڈیا کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 6 اور 7 فبروری کو وہ کرناٹک میں ہی مصروفیت کے بعد اتوار کو آندھراپردیش کے ایک اسکول میں آشرم کی تقریب میں حصہ لیں گے اور اس کے بعد دہلی واپس ہوں گے۔