صدر کے عہدے سے 2025تک استعفیٰ نہیں دوں گا:مادورو

,

   

کاراکس،25جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ونیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ وہ 2025
میں اپنا دوراقتدار پورا ہونے سے پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے ۔مسٹر مادورو نے جمعرات کو کہا،‘‘میں شہریوں اور فوج کی حمایت سے 2025تک صدر کے طور پر کام کروں گا۔’’اس کے ساتھ ہی انہوں نے انسداد بدعنوانی کی نئی اصلاحات کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا،‘‘میں بدعنوانی کے خلاف لڑائی میں ان اصلاحات کو نافذ کرنے کے لئے آپ لوگوں سے حمایت کا مطالبہ کررہا ہوں تاکہ نئے جرائم اور نئی سزاؤں کے تعین اور بدعنوانی سمیت سبھی جرائم کے لئے سزا کے نظام کو سخت کیا جاسکے ۔واضح رہے کہ ونیزویلا میں سیاسی بحران جاری ہے ۔اپوزیشن کے غلبے والی نیشنل اسمبلی نے منگل کو صدر کو ہٹانے والی تجویز کو منظوری دے دی اور اپوزیشن کے لیڈرجوان گوئڈو نے چہارشنبہ کو ایک عوامی جلسے میں خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دے دیا۔اس دوران امریکہ ،ارجینٹنا ،برازیل ،کناڈا،چلی اور کولمبیا سمیت کئی ملکوں نے مسٹر گوئڈو کو وینیزوئیلا کے عبوری صدر کے طورپر منظوری دے دی ہے ۔