صرف ونچت بہوجن اگھاڑی نے ہی دیا 6مسلم امیدوارو ںکو ٹکٹ

   

ممبئی: مسلمانوں کے ووٹوں کی طلبگار کسی بھی بڑی سیاسی پارٹی نے لوک سبھا 2024 کے انتخابات میں ایک بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا ہے ، صرف ونچت بہوجن آگھاڑی مہاراشٹرا کی واحد سیکولر سیاسی پارٹی ہے جس نے سب سے زیادہ 6 مسلم امیدواروں کو لوک سبھاانتخابات میں نمائندگی دی ہے ۔دلت رہنما پرکاش امبیڈکر کی قیادت والی ونچت آگھاڑی نے مہاراشٹرا کے سابق آئی پی ایس افسر عبدالرحمان کو دھولیہ سے انتخابی میدان میں اتارا ہے جبکہ اورنگ آباد شہر سے افسر خان اور کلیان نشست سے جمیل احمد کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔