نیشنل صفائی کرمچاری کمیشن چیئرمین ایم وینکٹیش کی سنگاریڈی آمد۔ضلع کلکٹر وایس پی نے خیرمقدم کیا
سنگا ریڈی 19 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی میں نیشنل صفائی کرمچاری کمیشن چیئرمین ایم وینکٹش نے کہاکہ تمام صفائی عملہ کو ایک ماہ کے اندر شناختی کارڈ اور ای پی ایف اکاؤنٹ نمبر جاری کیاجائے ۔ نیشنل کمیشن صفائی کرمچاری چیئرمین ایم وینکٹیش کا سنگا ریڈی ائی بی گسٹ ہاؤس میں ضلع کلکٹر وی کرانتی ضلع ایس پی روپیش نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے خیر مقدم کیانیشنل کرمچاری کمیشن کے چیرمین ایم وینکٹیش جی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ضلع میں صفائی کے کارکنوں اور ان کے ارکان خاندان کو روزگار فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں سنگاریڈی کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر کے ساتھ ضلع کے صفائی کارکنوں کے ساتھ ملاقات کی ۔ صفائی کمیشن کے چیرمین نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ مختلف کارپوریشنوں کے ذریعہ صفائی کارکنوں کے لئے سرکاری اسکیموں کو نافذ کریں اور خود روزگار اسکیموں کے ذریعہ ان کے خاندان کے افراد کو روزگار فراہم کریں متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ضلع میں میونسپل صفائی کارکنوں کو ایک ماہ کے اندر شناختی کارڈ اور ای پی ایف اکاؤنٹ نمبر فراہم کریں‘ عہدے دار صفائی ملازمین کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں‘ کارکنوں کے لیے حفاظتی کٹس ماسک یونی فام دیا جائے اور مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کردہ دیگر سہولتوں پر عمل کیا جائے خواتین صفائی عملہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے مسائل کو حل کیا جائے وزیراعظم بیما اسکیم سے بھی واقفیت کرواتے ہوئے انہیں تمام سہولت فراہم کرنے پر توجہ دلائی اس موقع پر چندر شیکھر ایڈیشنل کلکٹر منوج ٹرینی کلکٹر سنجو راؤ ایڈیشنل ایس پی بدمجا رانی ڈسٹرکٹ ریوینیو افیسر موجود تھے۔