حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں چینی باشندہ کی نقل و حرکت سے سنسنی پھیل گئی ۔ لاک ڈاؤن کے انتظامات کی نگرانی میں مصروف پولیس نے ایک کار کو روک لیا جس میں چینی باشندے موجود تھے ۔ کار میں سوار افراد میں ایک لڑکی جو شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ سے تعلق رکھتی پائی گئی ۔ پولیس صنعت نگر نے انہیں فوری ایک چیک پوسٹ پر روک لیا اور ان کی تمام تفصیلات کو حاصل کیا ۔ ایرہ گڈہ کے علاقہ میں صنعت نگر پولیس کی جانب سے چیک پوسٹ قائم کیا گیا ہے اور اس چیک پوسٹ پر جو دونوں کمشنریٹ کا سرحدی علاقہ ہے ۔ پولیس بہت زیادہ چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے ۔ امکان ہے صنعت نگر پولیس ان افراد کو طبی معائنہ کیلئے آئسولیشن سنٹر منتقل کرے گی اور انہیں کورونٹائن کیا جائے گا ۔