صنعت نگر ٹمس کا اگادی کو افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ریاستی حکومت نے صنعت نگر میں تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ٹمس ) کا آغاز اگادی تک کرنے کے سلسلہ میں انتظامات تیز تر کردئیے ہیں ۔ پیر کو عہدیداروں نے موجودہ میڈیکل کالجس بشمول عثمانیہ اور گاندھی میڈیکل کالجس کے پرنسپل کو ان سوپر اسپیشالیٹی ڈاکٹرس کو فوری طور پر ریلیو کرنے کی ہدایت دی جنہیں اس ہاسپٹل کے لیے الاٹ کیا گیا ہے تاکہ وہ کسی تاخیر کے بغیر ان کی نئی پوسٹنگس کو رپورٹ کرسکیں ۔ یہ اقدام اس ہاسپٹل کو درکار اسپیشلسٹ اسٹاف کے ساتھ شروع کرنے کے سلسلہ میں حکومت کی کاوشوں کا حصہ ہے ۔ ریاستی حکومت نے صنعت نگر ٹمس کا افتتاح تلگو سال نو ، اگادی کے موقع پر 19 مارچ کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کا مقصد غریبوں کو کارپوریٹ طرز کے سوپر اسپیشالیٹی دوائیں بالکل مفت فراہم کرنا ہے ۔۔ A