صوبہ سندھ کے علاقوں کی خودمختاری کا مطالبہ

   

واشنگٹن ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں رہنے والے ایک گروپ جو پاکستانی مہاجرین کی نمائندگی کرتا ہے، نے اندرون پاکستان ایک خودمختار گریٹر کراچی تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے، آج سیول رائٹس کی افسانوی شخصیت ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ جونیر ڈے کے موقع پر وائس آف کراچی حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہیکہ سندھ صوبہ کے شہری علاقوں کو جو پاکستان کی سرحدوں کے اندر ہی ہوں، کو ایک خودمختار علاقہ قرار دیا جائے۔ ہم نے متفقہ طور پر اس خودمختار علاقہ کو ’’گریٹر کراچی‘‘ سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائس آف کراچی کے صدرنشین ندیم نصرت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔