صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں الشباب کے 52 جنگجو ہلاک

   

ماسکو 20جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی فوج نے جنوبی صومالیہ کے جلیب شہر میں ایک فضائی حملے میں الشباب کے 52 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے ۔امریکی فوج کی افریقی کمان نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔بیان کے مطابق امریکی فوج کے فضائی حملے میں جنگجو تنظیم الشباب کے 52 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ امریکی فوج کے حملے میں کسی بھی شہری کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ یہ فضائی حملے صومالیہ کی فوج پر کئے گئے حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔صومالیہ کے جنوبی علاقے میں الشباب کافی سرگرم ہے ۔ الشباب، جنگجویانہ حملوں کے علاوہ امدادی سامان چرانے اور شہریوں سے پیسے وصولی کام کرتا ہے ۔