ضعیفوں و بزرگوں کے خدمت گذارملونرسا گوڑ کو تہنیت کی پیشکشی

   

گمبھی راوپیٹ؍ سرسلہ۔ 4 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بغیر سرکاری امداد اپنی ذاتی صرفہ سے اولڈ ایج ہوم میں موجود بے سہارا بے یارو مددگار ضعیف افراد کی گزشتہ 18 سال سے خدمات انجام دینے والے ملوگاری نرسا گوڑ کی عالمی یوم بزرگ ہفتہ کے موقع پر سرسلہ انٹیگریٹ کلکٹریٹ میں ایڈیشنل کلکٹر کیمیا نائک کی قیادت میں تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر لکشمی راجم و ایڈیشنل ایس پی چندریا نے ملوگاری نرسا گوڑ کی جانب سے کی جانے والی اس خدمات کی سراہنا کی اور اس کام کو دنیا کا بہترین سماجی کام قرار دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی سال قبل سماجی قاید ملوگاری نرسا گور بے سہارہ بے یارو مددگار ضعیف العمر افراد کے لیے اپنے ذاتی مکان میں بغیر کسی سرکاری امداد کے ماں سوچندا سیوا کے نام سے ایک اولڈ ایج ہوم قائم کیا جہاں کئی ضعیف افراد شریک ہیں جن کی ملوگاری نرسا گوڈ خود اپنے ہاتھوں سے خدمت کرتے ہوئے نیک کام کررہے ہیں، جس کی ہر گوشہ سے ستائش کی جارہی ہے۔