ضعیف شخص کا پنشن اور راشن چاول کیلئے انوکھا احتجاج

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : 71 سالہ ضعیف شخص ٹی دامودر نائیڈو ماہ اپریل کے ایک ہفتہ مکمل ہوجانے کے باوجود ابھی تک ضعیف العمری پنشن اور راشن کا چاول نہ ملنے پر گلے میں سبزیوں کی مالا اور ہاتھوں میں پلے کارڈ تھام کر گھٹنوں کے بل چندرا گری تحصیل آفس پر انوکھا احتجاج کیا ۔ اس ضعیف شخص نے کہا کہ وہ بی پی ، ماائیگرن اور دوسری بیماریوں میں مبتلا ہے ۔ ان کی شریک حیات بھی بی پی ۔ شوگر اور دوسری بیماریوں سے پریشان ہے ۔ حکومت سے حاصل ہونے والے ضعیف العمری پنشن پر ان کے زندگی کا انحصار ہے مگر اپریل کا ایک ہفتہ مکمل ہونے کے باوجود پنشن جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی راشن شاپس سے چاول ملا ہے ۔ اس ضعیف شخص نے احتجاج کرتے ہوئے پہلے ڈپٹی تحصیلدار روجا رانی کو ایک یادداشت پیش کی وہاں سے ایم پی ڈی او آفس پہونچکر وقت پر پنشن جاری کرنے کی اپیل کی ۔ دامودر نائیڈو نے کہا کہ انہیں پنشن اور چاول کی اجرائی کے معاملے میں مناسب تیقن نہیں ملا ہے جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے کے لیے مجبور ہوا ہے ۔ ان جیسے اور بھی کئی ضعیف افراد ہے جو پنشن نہ ملنے سے پریشان ہیں ۔۔ ن