ضلع ایس پی کا دورہ، لاک ڈاؤن کا جائزہ

   

کاغذ نگر ۔ ضلع کے آصف آباد کاغذ نگر میں جاری لاک ڈاون کا آج ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس yvs sudhendra نے اچانک دورہ کرتے وئے پولیس ملازمین کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی طور پر جائزہ لیا اس موقع پر ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس نے سرکل انسپکٹر آف پولیس بی موہن اور سب انسپکٹر آف پولیس ٹرینیں سونیا سے لاک ڈاؤن اور عوام کے حالات اورعوام کے آمدرفت کے بارے میں تفصیلی طور پر معلومات حاصل کیے۔ اس موقع پر انہوں نے غیر ضروری اپنے مکان سے باہر آنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مقامی پولیس عہدیداروں کو ہدایت جاری کی. اس موقع پر مقامی اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عوام کو اپنے گھرومیں رہتے ہوئے کرونا وبا سے جدوجہد کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کا مشورہ دیا. کیونکہ کرونا کا علاج صرف اپنے گھروں میں محفوظ رہنا ہے اور جتنی کرونا وائرس سے حفاظتی انتظامات کریں۔ وطنہ کارونا ہم سے دور بھاگے گا. اس لئے آنے والے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے کرونا وبا کے تیسرے مرحلے میں بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کی حفاظت کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔