ضلع میں کورونا کیسس میں تیزی سے اضافہ، قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

   

محکمہ صحت کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر کلکٹرپداپلی سکتاپٹنائک کا جائزہ اجلاس

پداپلی۔ضلع میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کے پس منظر میں محتاط رہنے کی پداپلی ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی کورونا وباء کے تیزی سے پھیلاؤ کے پس منظر میں ضلعی سطح پر محکمہ طب کے حدود میں کئے جانے والے اقدامات پر ضلع کلکٹر نے بروز چہارشنبہ متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ضلع میں کورونا کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس پر قابو پانے کے تحت موثر اقدامات کرنے کی کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ تفصیلات بیان کرتے ہوئے طبی عہدیداروں نے کہا کہ ضلع میں اب تک 70 کورونا مثبت کیسوں کا اندراج ہوا ہے جن میں 11 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوگئے ہیں’ 6 افراد فوت ہوچکے ہیں’ 14 افراد کو سرکاری ہسپتال میں اور 39 افراد کو گھر پر ہی علاج مہیا کیا جارہا ہے۔ ضلع میں گھر وں پر زیرعلاج مریضوں کی روزانہ جانچ کرنے اور ان کے گھروں میں مکمل قرنطینہ کے تحت موثر اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ ایسے افراد جن میں کورونا کی علامات کم پائی جاتی ہوں انھیں گھر پر ہی علاج مہیا کرنے اور وقتاً وقتًا فون پر طبی مشوروں سے انھیں ہمکنار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ ہمارے ضلع میں سلطان آباد کے سرکاری ہسپتال کے علاوہ پداپلی اور گوداوری کھنی کے سرکاری ہسپتالوں میں 50 بستروں پر مشتمل آئیسولیش وارڈز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے. حسب ضرورت ان وارڈز کا استعمال کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی. ہسپتالوں میں اس مہلک وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے’ طبی عملے کو لازمًا این 95 ماسک اور پی پی ای کٹس فراہم کرنے کی ہدایت دی. ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں اورعملہ کو مستقبل کے ضروریات کا تخمینہ لگاتے ہوئے درکار تمام طبی آلات کے حصول کے تحت حکمت عملی تیار کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی کورونا مریضوں کو دئیے جانے والے وٹامن گولیوں اور دیگر دوائیوں کو ہر وقت دستیاب رکھنے کی ہدایت دی کورونا وباء سے متعلق حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کرنے’ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے’ اکثر ہاتھوں کو صابن یا سینیٹائزر سے صاف کرنے کا ضلع کلکٹر نے عوام سے مطالبہ کیا۔ضلعی عہدیدار برائے طب وصحت ڈاکٹر پرمود کمار’ ڈی سی ایچ او ڈاکٹر واسودیوا ریڈی’ متعلقہ عہدیداران وغیرہ نے اس اجلاس میں شرکت کی۔