نارائن پیٹ۔ 26 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نارائن پیٹ میں چائنہ مانجہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ضلع میں جو بھی چائنہ مانجھا بیچتا ہے اور اس کی وجہ سے کسی کو نقصان پہنچاتا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، ضلع ایس پی ڈاکٹر ونیت نے ایک بیان میں کہا کہ حکام آئندہ سنکرانتی تہوار کے دوران بڑی مقدار میں چائنا مانجھا فروخت کرنے والی دکانوں کا معائنہ کریں گے اور یہ چائنا مانجھا جو کہ نائیلون اور مصنوعی دھاگوں سے بنے ہیں ماحول کے لیے تباہ کن ہیں اور چائنہ مانجھا کی وجہ سے حادثات کا خدشہ ہے، چائنہ مانجا کی فروخت اور استعمال پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ چائنیز مانجا کا استعمال کرتے ہوئے پتنگ اڑاتے ہوئے کئی پرندے اور عام لوگ بھی خطرے میں ہیں۔ ایسی کئی مثالیں ہیں کہ پتنگ اڑانے والے لوگ بھی خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ اس تناظر میں ایس پی نے کہا کہ ہم نے چائنیز مانجھا پر پابندی لگا دی ہے۔ اور ریاستی حکومت نے بھی چینی مانجھا پر پابندی لگا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 1986 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ضلع ایس پی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ عام دھاگوں سے پتنگ اڑائیں جس سے کسی کو نقصان نہ پہنچے اور اگر کوئی چائنیز مانجا فروخت یا استعمال کر رہا ہو تو عوام فوری ڈائل 100 نمبر پر کال کریں۔
