ضلع نلگنڈہ میں موسیٰ پراجکٹ لبریز کسی بھی لمحے گیٹ کھولے جاسکتے ہیں

   

حیدرآباد ۔ 22 جون (سیاست نیوز) ریاست میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید تین دن بارش ہونے کی پیش قیاسی کی ہے۔ اوپری حصہ سے پانی کے بہاؤ کے نتیجہ میں ضلع نلگنڈہ میں واقع موسیٰ ندی پراجکٹ میں پانی لبریز ہوگیا ہے۔ کسی بھی وقت دروازے کھولتے ہوئے پانی چھوڑا جاسکتا ہے۔ حکام نے عوام کو چوکنا رہنے کا انتباہ دیا ہے۔ موسیٰ ندی پراجکٹ کی مکمل سطح 645 فیٹ ہے۔ فی الحال پراجکٹ میں 644 فیٹ تک پانی جمع ہوگیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وہ پانی کی سطح پر نظر رکھے ہوئے ہیں، کسی بھی لمحہ میں پراجکٹ کے گیٹ کھول کر پانی جاری کیا جاسکتا ہے۔ عہدیداروں نے ندی کے اطراف و اکناف رہنے والے عوام کو چوکنا رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تالابوں اور جھیلوں میں بڑے پیمانے پر پانی ہو رہا ہے۔ ن