ضلع پداپلی تحصیلدار دفاتر میں 8 سینئر اسسٹنٹ کے تبادلے

   

بہتر انتظامیہ کے مد نظر ضلع میں خدمات انجام دے رہے 8 سینئر اسسٹنٹس کاضلع کلکٹر پداپلی ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا نے تبادلہ کیا۔ تفصیلات کے بموجب منتھنی تحصیلدار آفس میں بطور سینئر اسسٹنٹ خدمات انجام دے رہے کوٹیشورراؤ کو بطور پداپلی سیول سپلائی انسپکٹر ، پداپلی سیولسپلائی انسپکٹر پی۔رویندر کو منتھنی تحصیلدار آفس میں بطور سینئر اسسٹنٹ،منتھنی تحصیلدار آفس میں بطور الیکشن سینئر اسسٹنٹ خدمات انجام دے رہے وائی۔مانسا کو منتھنی ریوینو ڈویڑن آفس میں بطور سینئر اسسٹنٹ، منتھنی ریوینو ڈویژن آفس میں بطور سینئر اسسٹنٹ خدمات انجام دے رہے کے۔سمیّا کو منتھنی تحصیلدار آفس میں بطور الیکشن سینئر اسسٹنٹ ، منتھنی سِول سپلئی انسپکٹر محمد شفیع کو سلطانہ آباد تحصیلدار آفس میں بطور سینئر اسسٹنٹ ، سلطانہ آباد تحصیلدار آفس میں بطور سینئر اسسٹنٹ خدمات انجام دے رہے جی۔رویندر کو پداپلی تحصیلدار آفس میں بطور سینئر اسسٹنٹ ، پداپلی تحصیلدار آفس میں بطور سینئر اسسٹنٹ خدمات انجام دے رہے بی۔رام بابو کو متارم تحصیلدار آفس میں بطور سینئر اسسٹنٹ،متارم سِول سپلئی انسپکٹر جی۔راجیندر پرساد کو بطور منتھنی سِول سپلئی انسپکٹر تبادلے عمل میں لاتے ہوئے ضلع کلکٹر نے احکامات جاری کئے ہیں۔