ضلع پرکاشم میں شیر کی موجودگی سے سنسنی

   

حیدرآباد20جون (یواین آئی) آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم کے مختلف علاقوں میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے لکشمی پورم، آیاوری پلی اور نگولاورم کے آس پاس اس جنگلی جانور کی نقل وحرکت کی وجہ سے 3 ماہ سے لوگ خوفزدہ ہیں۔ حال ہی میں، مقامی چرواہوں نے آیاواری پلی پنچایت کے قریب ایک شیر کو گھومتے ہوئے دیکھا۔ مقامی افراد نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار مناسب اقدامات نہیں کر رہے ہیں اور سرحدی علاقوں کے عوام کو چوکس بھی نہیں کیاگیا ہے ۔