ضلع کاماریڈی میں کورونا سے ماں اور بیٹا فوت

   

کاماریڈی : ضلع کاماریڈی کے سیرکور منڈل میں کورونا سے متاثرہ ماں اور بیٹا فوت ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب سیرکور کے سابق منڈل پرجا پریشد کے صدر ایم مینا اور ان کے شوہر ہنمنتوں اور ان کی ساس ایک ہفتہ قبل متاثر ہوئے تھے اور یہ ہوم آئسولیشن میں تھے ۔ دو روز قبل ہنمنتوں اور اُن کی اہلیہ مینا کی حالت تشویشناک ہونے پر نظام آباد کے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا تھا اُن کے گھر میں موجود گنگا منی کوووڈ کی وجہ سے فوت ہوگئی اور کووڈ قواعد کے تحت آخری رسومات انجام دیئے گئے اور ہنمنتوں کی طبیعت بگڑجانے پر حیدرآباد منتقل کررہے تھے کہ یہ راستہ ہی میں جانبر نہ ہوسکے اس طرح صرف 12گھنٹے میں ایک ہی گھر کے ماں اور بیٹا فوت ہوگئے ۔