بھینسہ۔ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی نے عہدیداروں سے شہر کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے آج صبح ضلع کلکٹرمشرف علی فاروقی نے بھینسہ کاہنگامی دورہ کرتے ہوئے مختلف مقامات مارکٹ یارڈ ، ڈمپنگ یارڈ اور اربن پارک کی تعمیروترقی کیلئے گڈناواگو پروجیکٹ اور آر ٹی سی بس ڈپو علاقوں کامعائنہ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔ضلع کلکٹر نے کہا کہ بھینسہ شہر کو تمام سیکٹرز میں ترقی دینے کے لئے خصوصی اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ اربن پارک میں چھٹویں مرحلہ کے تحت شجرکاری اور پودوں کی نگہداشت کے ذریعہ ماحول کوسرسبزوشاداب بناتے ہوئے آب و ہوا کو انسانی زندگی کیلئے کارآمدبنانے پرزوردیااورشہرکوآلودگی سے پاک بناتے ہوئے صاف صفائی کے خاص انتظامات کیئے جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر اے بھاسکر راؤ ، آر ڈی او راجو ، تحصیلدارنرسیاء ‘میونسپل وائس چیئرمین جابراحمد کے علاوہ زرعی مارکٹ کمیٹی نمائندہ صدرنشین جی مرلی گوڑاور دیگر عہدیداران موجود تھے۔