حیدرآباد22مئی(یو این آئی) کڑپہ میں سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ میلاورم منڈل میں کار ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ تیزرفتار کار، سڑک پر ٹہری لاری سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں ایک خاتون اور ایک بیٹی ہلاک ہوگئی۔حادثہ اتنا شدید تھاکہ ماں سی لکشمی اور وینکٹ سبماں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک اور مہلوک شخص کی شناخت وینکٹ سبیا کے طورپر کی گئی ۔ حادثہ میں کار ڈرائیور سمیت ایک لڑکی شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے جملامڈگو کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔