ٹرائیل کورٹ سے رجوع ہونے عدالت کی ہدایت
حیدرآباد۔/23اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے سابق وزیر وائی ایس ویویکانند ریڈی قتل معاملہ کے ملزم اویناش ریڈی کی ضمانت کی شرائط میں نرمی کیلئے داخل کی گئی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ ٹرائیل کورٹ میں زیر دوران ہے لہذا درخواست گذار اویناش ریڈی کو ٹرائیل کورٹ سے رجوع ہونا چاہیئے۔ ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں مداخلت سے انکار کیا۔ کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ اویناش ریڈی نے ضمانت قبل از گرفتاری کی شرائط میں نرمی کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ ان کے علاوہ اویناش ریڈی کے والد بھاسکر ریڈی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری میں بیرونی دورہ کی اجازت نہیں دی گئی لہذ اب انہیں شرائط میں ترمیم کے ذریعہ بیرونی دورہ کی اجازت دی جائے۔ سی بی آئی وائی ایس ویویکانند ریڈی قتل معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔1