طاق راتوں میں صفائی اور روشنی کے انتظامات کیے جائیں

   

بھونگیر کے کانگریس قائدمحمد شریف کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی

بھونگیر۔4مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر میں آج کلکٹریٹ میں ماہ رمضان المبارک کے تعلق سے ایڈیشنل کلکٹر بھاسکر راو کی قیادمیں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں کانگریس پارٹی سینئر لیڈر محمد شریف نے بتایا کہ رمضان المبارک مساجد اور مسلم محلہ جات میں صاف صفائی برقی وآبرسانی کے موثر انتظامات کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے آوخر میں طاق راتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں مسلمان رات بھر عبادتوں میں مصروف رہتے ہے لھذا ضلع انتظامیہ کی جانب سے موثر انتظامات روشنی اور صاف صفائی کے انتظامات کئے حساس مقامات پر پولیس پیکٹ کی تعینانی عمل لائی جائے اسی طرح پولیس کی طلیہ گردی بھی کی جائے تاکہ لااینڈ آرڈر کی برقراری ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے رمضان تحفہ دیا جارہا ہے جس کی شفاف طریقے سے تقسیم عمل میں لائی جائے مستحقین کو پہنچے۔ ایڈیشنل کلکٹر بھاسکر راو نے کہا کہ رمضان کے پیش نظر ضلع انتظامیہ متحرک ہے اور تمام انتظامات کو موثر انداز میں کئے جارہے ہے۔کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی نہیں کی جائے گی تمام محکمہ جات بالخصوص بلدیہ’پولیس ریونیو اور محکمہ برقی کی جانب سے بہتر انتظامات کے اقدامات کئے جارہے ہے اگر کسی قسم کی لاپرواہی ہوئی ہوتو بروقت اس پر کاروائی کی جارہی ہے۔اجلاس میں شامل اسٹنٹ سپرٹنڈنٹ پولیس نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے بہتر انتظامات کئے جارہے ہے۔حساس مقامات پر پولیس پیکٹ کی تعیناتی عمل لائی جارہی ہے پولیس ہر ناگہانی صورتحال سے نمٹنے متحرک ہے عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرے تاکہ لااینڈ آرڈر کی بہتری میں آسانی ہو۔اس اجلاس میں تمام محکمہ جات کے ضلع عہدیدار’مسلم قائدین امین’عمران’لئیق احمد’شفیق احمد’مظہر’ اطہر’امجد’حامد علی’شریف اور دیگرموجود تھے۔