طالبان۔ افغان مذاکرات، ابتدائی فہرست کا تبادلہ

   

دوحہ : طالبان اور افغان حکومتی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کے ایجنڈے کی ابتدائی فہرست کا تبادلہ ہوگیا۔اس حوالے سے ترجمان طالبان محمد نعیم کا کہنا تھا کہ مذاکراتی ٹیموں کی مذاکرات کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات، زلمے خلیل زاد نے عالمی حمایت کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ترجمان طالبان نے کہا کہ ایجنڈے پر ابھی مزید بات چیت کی ضرورت ہے، فریقین نے مذاکرات کا اگلا دور 5 جنوری کو شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔