طالبان اپنے ہی خلاف احتجاج کرنے والوں کی حفاظت کرتے رہے

   

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چند خواتین نے طالبان کے خلاف احتجاج کیا اور عورتوں کو سیاسی اور بنیادی حقوق دینے کا مطالبہ کیا۔ کابل کے ایک چوک پر ہونے والے احتجاج کے دوران خواتین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے اور خواتین نے مطالبہ کیا کہ عورتوں کو بھی سیاسی عمل کا حصہ بنایا جائے۔اس دوران خواتین نے چہرے نہیں ڈھانپ رکھے تھے اور وہ طالبان کے خلاف نعرے بھی لگا رہی تھیں۔اس موقع پر طالبان جنگجو بھی موجود تھے جو اپنے خلاف احتجاج کے باوجود اِن خواتین کی حفاظت کرتے رہے۔