طالبان حکومت کو تسلیم کرنے اخوندزادہ کا مطالبہ

   

کابل : افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ کابل میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے۔ بیرونی دنیا کے ساتھ سفارتی تعلقات سے افغان عوام کی مشکلات کے حل میں مدد ملے گی۔کابل میں طالبان کی حکومت گزشتہ برس اگست میں قائم ہوئی تھی، جسے اب 8ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن دنیا کے کسی بھی ملک نے طالبان حکومت کو باقاعدہ طور پر نہ تو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اس کیساتھ سفارتی روابط قائم کئے ہیں۔