طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے ہندوستان کاا نکار

   

خواتین کے حالات پر اظہار تشویش: وزیر خارجہ ایس جئے شنکر
نئی دہلی ۔ افغانستان میں طالبان حکومت تشکیل دیئے جانے کے بعد پہلی بار ہندوستان نے کھل کر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے اس حکومت کو ماننے سے صاف لفظوں میں انکار کر دیا ہے۔ ہفتہ کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ طالبان کی نئی حکومت کو ایک انتظام (ڈسپنسیشن) سے زیادہ کچھ نہیں مانتے ہیں، او راس میں بھی سبھی طبقات کو شامل نہ ہونے سے فکرمند ہیں۔ ایس جے شنکر نے افغانستان میں خواتین اور اقلیتی طبقہ کے حالات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مناسب نہیں۔ انہوں نے افغانستان کی نئی حکومت کے تعلق سے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان چاہتا ہے کہ افغانستان کی زمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں ہندوستان نے آسٹریلیا سے اقوام متحدہ کے 2593 بل کو نافذ کرنے سے متعلق بات کی۔ اس بل کے تحت کسی بھی ملک کو دہشت گردی کو فروغ دینے سے روکنے پر زور دیا جاتا ہے۔